Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملک کی معاشی خوشحالی کا بہترین فارمولہ موجود ہے،پرویز خٹک

ہماری پارٹی برسراقتدار آکر کرپشن کی بیخ کنی اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ختم کرے گی،عدالتی نظام کو اسلامی اور قو می تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا،وزیر اعلی خیبر پختون خوا کا تقریب سے خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:39

پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملک کی معاشی خوشحالی کا بہترین فارمولہ موجود ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس ملک کی معاشی خوشحالی کا بہترین فارمولہ موجود ہے ۔ ہماری پارٹی برسراقتدار آکر کرپشن کی بیخ کنی اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ختم کرے گی ملک کو سکیورٹی ، تعلیم، صحت، ماحولیات ، کھیل و تفریح ، صنعت و حرفت اور دیگر سماجی اور معاشی شعبوں میں بہترین پالیسیاں دے گی ۔

عدالتی نظام کو اسلامی اور قو می تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گانیز چین، افغانستان ، ایران اور وسطی ایشیاء تک ہمسایہ ممالک سے بہترین حکومتی، عوامی اور تجارتی تعلقات قائم کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍمقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے یہ واحد صوبائی حکومت ہے جس نے پانچ سال اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے دیر پا اقدامات کئے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاستدانوں کا پھیلایا ہوا گند صاف کرکے ایک شفاف اور قابل عمل سسٹم کی مضبوط بنیادیں رکھ دی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پیپلز لائرز فورم کے سابق صوبائی صدر اور پی کے ون پشاور سے پیپلز پارٹی کے سابق اُمیدوار اکبر خان ایڈوکیٹ کی پارٹی کے 35 سرگرم کارکنوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پشاور میگا پراجیکٹ کے فوکل پرسن اور وزیراعلیٰ کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی ،پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر کھیل محمود خان ، ارکان صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان، زرگل خان ، سابق وزیر فرید طوفان خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیںاور یقین دلایا کہ اُن کا فیصلہ صوبے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔ مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے ۔ تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اسلئے اس کا مقابلہ مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی میں عوام و خواص کی شمولیت کا بڑھتا ہوا رجحان اس حقیقت کا عکاس ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈیلیور کیا ، عوام کی بہتر خدمت کی اور پوری قوم کا اعتماد حاصل کیا ۔

آج نہ صرف صوبے کے طول و عرض بلکہ ملک بھر سے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیںجو تحریک انصاف کی قوم دوست پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے پانچ سال اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مربوط اقدامات اُٹھائے ۔ تعلیم ، صحت ، پولیس اور دیگر شعبوں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے خدمات کی انجام دہی کیلئے پائوں پر کھڑا کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کو ترقیافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ ہمیں بحیثیت قوم سمجھ لینا چاہیئے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے نظام کی تبدیلی واحد حل ہے ۔ دُنیا آگے جارہی ہے اور ہم پیچھے ، اس کی وجہ کرپٹ سسٹم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی اپنے ملک سے شدید محبت رکھتے ہیں وہ پاکستان میں واپس آکر ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

اگر ہم اپنے سسٹم کو ٹھیک کرلیں ایک پر اعتماد ماحول پیدا کریں تو پاکستان کو کسی بھی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔ ہمارا اعلیٰ ترین دماغ اور سرمایہ جو باہر منتقل ہو چکا ہے واپس آسکتا ہے اور دُنیا کا بھی پاکستان پر اعتماد بحال ہو سکتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اُن کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں اس کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا ہے ۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں میں پی پی پی کے ڈسٹرکٹ ممبر ابراہیم، ندیم خان، حاجی میر باز، اصغر، وارڈ چیئرمین عاشق صدیقی، کسان کونسلر سراج، چیئرمین قاضی کلے گل کریم، جنرل کونسلر ان خطاب گل و ساجد خان، وارڈ صدر یوسف آباد حضرت حسین، بادام خان، داور خان، خان محمد، ملنگ کاکا ، ظفر، علی روان، سجاد، حاجی مثل خان، ریاض خٹک، زاہد خٹک، ڈاکٹر محمد خلیل، ڈسٹرکٹ ممبر عبد الرحیم، آصف، آشان، ڈاکٹر شہور ولی، حمید، کونسلر یو سی فور سجاد، فیصل اور طارق خان شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات