پاکستان کے ہر شہری کواپنے عقیدے کے مطابق عبادت کا پورا حق حاصل ہے‘حسن اسد علوی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:40

اوکاڑہ۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ پاکستان کے ہر شہری کواپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا پورا حق حاصل ہے اس حق کو یقینی بنانے اور کسی بھی دہشت گرد کارروائی کی روک تھام کے لئے متحرک رہنا پولیس فور س کے اولین ذمہ داری ہے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ او ز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کی سکیورٹی ڈیوٹی چیکنگ کے موقع پر کیا؂ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز مساجد ، امام بارگاہوں اوراتوار کے روز گرجا گھروں میں عوام اپنی عبادت کے لئے عام دنوں کی نسبت زیادہ آتے ہیں اس لئے ان مواقع پر ہر عبادت گاہ پر خصوصی توجہ اور ڈیوٹی کا اہتما م کیا جائے جب تک آخری نمازی بھی مسجد یا امام بارگاہ سے چلا نہیں جاتا پولیس اہلکار اپنا فرض نبھاتے رہیں گے اور وہ ہر ہر لمحہ پر اپنے افسران سے رابطہ میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی افسر یا اہلکار نے اس میں غفلت ، کوتاہی یا سستی کا مظاہرہ کیا تو وہ خود کو معطل سمجھے ۔

متعلقہ عنوان :