حکومت پنجاب کے زیر اہتمام 30 اپریل تا 05 مئی تک ہفتہ غذائیت منایا جائے گا، ڈاکٹر سراج الدین شاد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:40

پاکپتن۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت پنجاب 30 اپریل تا 05 مئی تک ہفتہ غذائیت منائے گی۔

(جاری ہے)

ماں اور بچے کی بہترغذا صحت مند معاشرے کی ابتدا ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایات پر 30 اپریل تا 05 مئی تک ہفتہ غذائیت منایا جائے گا ، حکومت کی جانب سے کچی آبادیوں میں ہفتہ غذائیت کے دوران جسم میں غذائی قلت کی جانچ اور کمی کو پورا کرنے کیلئے مکمل معلومات اور متعلقہ ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سراج الدین شاد نے ہفتہ غذائیت سے متعلق ہیلتھ افسران کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ کو ارڈینیٹر ( آئی ایم این سی ایچ )ڈاکٹر ریاض احمد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ غذائیت کے دوران عوام کو مفت سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا ، ڈسٹرکٹ کو ارڈینیٹر ( آئی ایم این سی ایچ )ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات ، حاملہ خواتین کی رجسٹریشن اور فولاد کی گولیو ں کی مفت فراہمی ، غذائی قلت کی جانچ ، بچائواور علاج ، بچوں خصوصانو عمر لڑکیوں میں پیٹ کے کیڑوں کی ادویات ، 6 سی24 ماہ کے بچوں کو معد نیات اور وٹامن سے بھر پوراشیاء کی فراہمی ، ڈایریا/اسہال سے بچائو کیلئے ORS اور زنک ، شادی ژدہ جوڑوں کو مائع حمل اشیاء کی مفت فراہمی سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی ، علاوہ ازیں چیف ایگزیکٹیو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سراج الدین شاد نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ہفتہ غذائیت کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے کہا کہ مطلوبہ سہولیات کی رسئائی و دستیابی تک موثر اقدامات کیے جائیں اور کو شش کریں کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات کے واضح طور پر اثرات سامنے نظر آنا چاہیں ، محکمہ صحت کے افسران اور عملہ نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں او قومی جذبے سے سرشار ہو کر ملک وقوم کی بہتر طریقے سے خدمت کریں اور عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچائیں۔