ملازمین کی ویلفیئر اور صحت اولین ترجیح ہے، ناصر حسن

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

پاکپتن۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 پاکپتن ناصر حسن نے کہا ہے کہ ملازمین کی ویلفیئر اور صحت اولیں ترجیح ہے‘ جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122سٹاف کے سکریننگ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ صحت کی ٹیم کے انچارج ڈاکٹر جنید، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو1122عبدالقیوم نعیمی، کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک کے علاوہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

کیمپ کا انعقاد محکمہ صحت کی جانب سے کیا گیا۔اس دو روزہ کیمپ میں 184ملازمین کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں ہیپاٹائٹس بی اور سی،ٹی بی ،ایڈز ،شوگر اورکولیسٹرول وغیرہ کے ٹیسٹ شامل تھے۔اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کے لیے ریسکیو ملازمین کی ویکسینیشن اور صحت بارے کونسلنگ بھی کی۔کیمپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر حسن نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریسکیو 1122 بھی محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :