حیدر آباد،طالبات اور طلبہ کے امتحانی مراکز الگ الگ قائم نہ کئے جانے کے خلاف ریلی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:41

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) تعلیمی بورڈ حیدر آباد کی جانب سے تھانہ بولا خان میں طالبات اور طلبہ کے امتحانی مراکز الگ الگ قائم نہ کئے جانے کے خلاف سندھ یونیورسٹی اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت ارشد آرائیں اور سلطان خاصخیلی نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ گذشتہ سال بورڈ نے وعدہ کیا تھا کہ طالبات اور طلبہ کے امتحانی مراکز الگ الگ قائم کئے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا مخلوط امتحانی مرکز میں طالبات اور طلبہ کو ایک ہی واش روم استعمال کے لیے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بورڈ انتظامیہ نجی تعلیمی اداروں سے مک مکا کئے ہو ئے ہے انہیں سہولت ہی نہیں اچھے نمبرز سے پاس کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی جاتی ہے محکمہ اینٹی کرپشن اسکا نوٹس لے اور ان اطلاعات کا نوٹس بھی لیا جائے کہ نجی تعلیمی اداروں کو پوزیشن کتنے میں فروخت کی جاتی ہے، ریلی کے شرکاء نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :