مسلم لیگ (ن) اپنی گزشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی کی بنیاد پر 2018میں کامیابی حاصل کرے گی، صاحبزادہ شبیرالحسن انصاری

جمعہ 27 اپریل 2018 23:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبر صاحبزادہ شبیرالحسن انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ پانچ سالوں میں ملک میں بڑے بڑے منصوبے بنائے اورکچھ زیرتکمیل ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے یہی وجہ ہے کہ 2018میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع سوشل میڈیا ٹیم کے جنرل سیکریٹری حسنین انصاری بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو اندرون وبیرونی خطرات سے نکالا یہی وجہ تھی کہ ملک دشمن عناصرکو یہ بات اچھی نہیں لگی اورہما ری خلا ف سازشیں کرنا شروع کردیں اورمیاں صاحب کو نااہل کرانے میں کامیاب ہو گئے جو کہ اچھا شگون نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کہتا ہے کہ 2018میں ایک بار پھرمیاں صاحب کی حکومت ہوگی اس لئے انتخابات کو آگے لیجایاجائے تاکہ سازش کرکے انہیں حکومت نہ بنانے دی جائے ،ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تین بار اسمبلیوں نے اپنی مدت پو ری کی ہیں ،ایک بار جب مشرف کی حکومت تھی ایک بارجب آصف زرداری کی اور اب ایک بار پھرمیاں صاحب کی حکومت میں اسمبلیاں اپنی مدت پو ری کرنے جا رہی ہیں اگراسی طرح اسمبلیاں اپنی مدت پو ری کرتی گئی تو غیرجمہوری قوتوں کو اقتدارمیں آنے کا موقع نہیں ملے گا ،انہوں نے کہا کہ ہما رے پڑوسی ملک انڈیا کی مثال لیں وہاں مڈٹرم الیکشن ضرور ہوئے لیکن غیرجمہوری قوتوں کو اقتدارمیں آنے کا راستہ نہیں دیا گیا ،اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے ،بعض عناصر اب بھی مسلم لیگ پرشب خون مارنے کی سازش چلائی جا رہی ہے جس کی مثال جنوبی پنجاب میں فارورڈ بلاک کی شکل میں واضح ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہو تے ہو ئے مسلم لیگ کو کچھ بھی نہیں ہوسکتاہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سازشیں کرنے والوں کو مستقبل میں سخت دشواری کا سامنا ہوگا۔