حیدرآباد،قدم گاہ مولا علی پر سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) قدم گاہ مولا علی پر سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ واسا کے خلاف نعرے لگائے حیدرآباد کے علاقے قدم گاہ مولا علی پر سیوریج کے پانی کی عدم نکاسی کے خلاف علاقہ مکینوں نے قدم گاہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ‘ مظاہرین نے محکمہ واسا کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے مسجد ابو الفضل کی کمیٹی کے ممبران مولانا حیدرعباس اورمولانا راحت لغاری نے کہا کہ قدم گاہ مولا علی پر گذشتہ کئی ماہ سے سیوریج کا پانی جمع ہے جس کی نکاسی کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ واسا کو متعدد مرتبہ تحریری درخواستیں بھی دیں لیکن تاحال کوئی سنوائی نہیں ہوسکی ہے‘ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قدم گاہ مولا علی سے سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :