محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام سہ روزہ نمائش ’’سندھ جا رنگ‘‘ کا افتتاح

جمعہ 27 اپریل 2018 23:42

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے نوجوان مصوروں کی بنائی گئی تصاویر کی سہ روزہ نمائش ’’سندھ جا رنگ‘‘ کا افتتاح سندھ میوزیم حیدرآباد، ظفرکاظمی آرٹ گیلری میں کیا گیا نمائش کا افتتاح ڈی جی کلچر علیم الدین لاشاری نے کیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مصوروں ارسلان نقوی ، سنگھار علی، شاکر علی منگنھار، مرتضیٰ علی منگنھار، رمیش کمار، فرخ شہاب، نایاب نور اور دیگر نے سندھ کی ثقافت، رسومات اور زندگی عوامل کی عکاسی کرتی تصاویر کو نمائش میں پیش کیااس موقع پر لوگوں نے بڑی تعداد میں نمائش دیکھی اور نوجوان مصوروں کے کام کو سراہا۔