مفتاح اسماعیل نے جس جذبہ و محنت سے بجٹ تیار کیا ہے اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں‘ صاحبزادہ شبیر انصاری

جمعہ اپریل 23:42

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر انصاری نے حالیہ بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہو ئے کہاہے کہ مفتاح اسماعیل نے جس جذبہ و محنت سے بجٹ تیار کیا ہے اس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں‘ وہ وزارت کے بھی حقدار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں ٹیکسوں اور درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ہے اور کراچی کو خصوصی اہمیت دیتے ہو ئے اس کی ترقی کے لیے 25ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ کراچی کو بسیں فراہم کرنے اور بجلی و پانی کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی نے بجٹ 2018-19ء کو ایک متوازن بجٹ قرا ر دیا ہے انہوں نے کہاکہ زرعی قرضوں کی مد 1100ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ زرعی مشنری کی خریداری میں چھوٹ دی گئی ہے‘ کسانوں اور کاشت کاروں کو اس کا فائدہ ہوگا اور دوسری جانب30لاکھ خاندانوںکے لیے صحت کارڈ کا اجراء بھی قابلِ تحسین ہے۔