حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی کونسل کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:42

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی کونسل کا اجلاس 29 اپریل ہائپر بینکوئٹ یونٹ نمبر2لطیف آباد میں صبح 10بجے شروع ہوگا ، اجلاس میں سندھ کے تمام ضلعوں سے صوبائی کونسل کے اراکین، سینیٹر،و فاقی وزراء، صوبائی اسمبلی کے اراکین ، پنجاب کے صوبائی وزیر رانا مشہود سمیت صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ ، صوبائی جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء سمیت عہدیداروں کو متفقہ طورپر منتخب کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں حضرات سے دوپہر 2بجے اجلاس میں مدعو کیا جائے گا ، اجلاس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس سلسلے میں استقبالیہ کیمپ قائم کیا جائے گاکہ تاکہ ۔آنے والے کونسل کے اراکین کے ناموں کی تصدیق کے ساتھ انہیں بیجز فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اجلاس میں شرکت کرسکیں، اجلاس میں سیکورٹی کے انتظامات موثر ہونے کے ساتھ ساتھ واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔