اندرونی اور بیرونی وجوہات کی بنا پر برآمدات کا شعبہ دباؤ کا شکار رہا ،ْوزیر خزانہ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی وجوہات کی بنا پر برآمدات کا شعبہ دباؤ کا شکار رہا۔ حکومت کی مسلسل کوششوں،180 ارب روپے کے Export package اور Exchange Rate Adjustment کی بدولت حالیہ سال کے پہلے 9 ماہ میں برآمدات میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے اور صرف مارچ کے مہینے میں Shipment Basis پر برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ بہتری جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ اس سال جولائی سے مارچ کے دوران درآمدت میں گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ درآمدات میں یہ غیر معمولی اضافہ مشینری کی درآمد، صنعتی خام مال اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔ مستقبل میں ان درآمدات کی بدولت ملک کی پیداواری صلاحیت میں بہتری متوقع ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ اس سال CPEC کے کئی منصوبوں کی تکمیل کی بدولت جون 2018 کے بعد درآمدات میں واضح کمی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ روپے کی قدر میں ردوبدل کی بدولت بھی درآمدات کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :