سی پیک سے بلوچستان اورپاکستان کا مستقبل وابستہ ہے ،میر علی مددجتک

بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کار آئینگے،آئندہ انتخابات میں صوبہ اور ملک میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی ،صوبائی صدر پیپلزپارٹی بلوچستان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:27

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر علی مددجتک نے کہاہے کہ سی پیک سے بلوچستان اورپاکستان کا مستقبل وابستہ ہے سی پیک سے ملک اور صوبہ ترقی کے نئے لازوال دور میں داخل ہونگے وہ دن دورنہیں جب بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کار آئینگے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاآئندہ انتخابات میں صوبہ اور ملک میں پیپلزپارٹی کلین سوئیپ کریگی ،چار مئی کا جلسہ بلوچستان کے سیاست میں ہلچل مچادیگی بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر نوشکی کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے فیڈرل کونسل کے ممبر میر عمران جتک بھی موجود تھے میر علی مدد جتک نے کہاکہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں صوبہ بھر سے امیدوار میدان میں لائیگی اور بھرپورانداز میں انتخابی مہم کے زریعے عوام کو پیپلزپارٹی کے کارکردگی اور ملکی خدمات سے آگاہ کریگی انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ہے، صوبے میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی عوام ن لیگ اور دیگر جماعتوں سے مایوس ہوچکی ہے ملک کو بدامنی دہشت گردی اور بے روزگاری سے نکالنے کی صلاحیت پیپلز پارٹی رکھتی ہیں قائد پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کرینگے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلوچستان بھر میں مکمل فعال ہوچکی ہے چارمئی کا تاریخی عوامی جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعدہاکی گرائونڈ میں قائد پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام سے مخاطب ہونگے اور شہید بی بی رانی کی یاد تازہ کرینگے انہوں نے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان اورملک کی تقدیر بدل جائیگی بے روزگاری ،غربت وافلاس کا خاتمہ اور قیام امن پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے ،حکومت میں آکر ملک اور صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام عمل میں لائینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ن لیگ کی تاریخ ہمیشہ ملکی اداروں اور عدلیہ سے تصادم سے بھری پڑی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کسی کو ملکی اداروں اور عدلیہ پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دیگی کیونکہ عدلیہ اور ملکی ادارے ملک کی وقار ہیں ن لیگ عدلیہ اور ملکی اداروں کے خلاف زہرافشانی کرکے ملک سے غداری کے مرتکب ہوئی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی اداروں کے لئے قربانیاں دی ہیں اب بھی اداروں اورعدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں آخر میں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بلوچستان بھرکے کارکنان سے اپیل کی وہ چار مئی کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے قائدین کا بے مثال استقبال کریں ۔