کراچی کو تاریخی پیکج کیوں دیا گیا، مفتاح اسماعیل کا پول کھل گیا

مفتاح اسماعیل کراچی سے 2018 کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں،ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اپریل 2018 20:30

کراچی کو تاریخی پیکج کیوں دیا گیا، مفتاح اسماعیل کا پول کھل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) کراچی کو تاریخی پیکج کیوں دیا گیا، مفتاح اسماعیل کا پول کھل گیا۔ مفتاح اسماعیل کراچی سے 2018 کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ناقدین کی جانب سے سوالات اٹھائے جانے لگے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے آج مالی سال 2018تا 2019 تک کا بجٹ پیش کردیا گیا۔بجٹ تقریر کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کراچی کے لیے تاریخی اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق کراچی کے لیے 25 ارب کا خصوصی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ کا بھی تحفہ دیا گیا مگر کراچی کو تاریخی پیکج کیوں دیا گیا، مفتاح اسماعیل کا پول کھل گیا۔مفتاح اسماعیل کراچی سے 2018 کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں جس کے بعد ناقدین کی جانب سےکراچی پیکج پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔آج اسمبلی میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو آج کراچی کیلیے وہ کیاہے جو ایم کیوایم کبھی نہیں کرسکی جس پر سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ نے تو ابھی کراچی سے الیکشن بھی لڑنا ہے۔