بجٹ میں مواصلات ڈویژن کے جاری7 منصوبوں کیلئی8ارب99کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے ہیں

جمعہ اپریل 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں مواصلات ڈویژن کے جاری 7 ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر 8 ارب99 کروڑ72 لاکھ 40 ہزارروپے مختص کئے ہیں جس میں کراچی کے لئے میونسپل پارک صدر سے سرجانی پاور ہائوس کے لئے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبہ کے لئے 8 ارب 89کروڑ 25لاکھ 70 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مواصلات ڈویژن کی طرف سے 3 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 ارب 48 کروڑ 36لاکھ 44 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ کراچی پیکج کے تحت نئے منصوبوں کے لئے 5ارب روپے خصوصی طورپر مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :