شماریات ڈویژن کی تین مختلف سکیموں کے لئے 20 کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت شماریات ڈویژن کی تین مختلف سکیموں کے لئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شماریات ڈویژن کی ایک جاری سکیم شماریاتی سروے برائے دیہی علاقہ فریم کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے 13 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس سکیم کی لاگت کا تخمینہ 24 کروڑ 44 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان بیورو برائے شماریات کے سروے و شماریات کے لئے کمپیوٹر کی معاونت سے انٹرویو سسٹم کی ترقی اور جی آئی ایس آٹو میشن و پی بی ایس کی استعداد کار بڑھانے کی دو سکیموں کے لئے چھ کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :