خارجہ امور ڈویژن کی نئی سکیموں کیلئے 19 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار روپے کے فنڈز مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں خارجہ امور ڈویژن کی تین نئی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 19 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس، کانفرنس سینٹر کی پی سیII- کی سروسز کیلئے 10 کروڑ روپے، سٹیٹ گیسٹ ہاؤس اور کانفرنس سینٹر کی تعمیر کیلئے 7 کروڑ روپے، اسلا م آباد میں آئی ایس ایس آئی کی بلڈنگ میں تزئین و آرائش اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے 2 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :