پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے منصوبوں کیلئے 30 ارب 42 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے ترقیاتی شعبہ کے سرکاری پروگرام کے تحت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 8 نئے اور 26 جاری منصوبوں کے لئے 30 ارب 42 کروڑ 45 لاکھ 40 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق نئے منصوبوں میں پاکستان ریسرچ ریکٹر III (جس کی 10 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 20 میگاواٹ تک بڑھانا ہی) کے لئے 70 کروڑ روپے، نیوکلیئر پاور پراجیکٹس کی پری پروجیکٹ سٹڈی اور ڈویلپمنٹ کے لئے 65 کروڑ جبکہ کیران کراچی کی اپ گریڈیشن کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جاری منصوبوں میں کراچی کوسٹل پاور پراجیکٹ یونٹ ون اور ٹو کے لئے 20 ارب روپے، اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 48 کروڑ 52 لاکھ روپے جبکہ ایم پی بی ٹو شانوایوانیم مائنگ پراجیکٹ خیبرپختونخوا کرک کے لئے 8 کروڑ روپے جبکہ دیگر منصوبوں کے لئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی گئی۔