پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے منصوبہ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے ترقیاتی شعبہ کے سرکاری پروگرام کے تحت پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دو جاری اور ایک نئے منصوبہ کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری کے دو جاری منصوبوں پاکستان نیوکلیئر پاور پلانٹس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے چار کروڑ روپے جبکہ نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی سنٹ کے قیام کے لئے 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے جبکہ ایک نئے منصوبے پی این آر اے کی استعداد کار میں اضافہ اور ری انفورسمنٹ کے لئے 3 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :