ایکسپریس وے خانیوال ای فور کیلئی10ارب روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 184 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے خانیوال ای فور منصوبہ کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ میں 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ حکومت اس پر ایک ارب 50 کروڑ روپے مقامی طورپر خرچ کرے گی۔