بجٹ مالی سال 2018-19ء ،سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، الشفاء آئی ہسپتال سمیت کئی فلاحی اداروں کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، الشفاء آئی ہسپتال سمیت کئی فلاحی اداروں کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فلاحی ادارے عوام کی بھلائی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تجویز ہے کہ سیوٹ (SUIT) عزیز تبہ فائونڈیشن (Aziz Tabba Foundation)، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور الشفاء آئی ہاسپٹل کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے۔