سپریم کورٹ میں نوازشریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 27 اپریل 2018 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی ہے درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 مئی کو کرے گا ، یادرہے کہ توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری محمود اختر نقوی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تقرری کرنے پرسابق وزیراعظم کیخلاف دائر کی ہے جو عدالت نے سماعت کیلئے مقررکردی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا جس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا ، جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دو مئی کو میمو کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔