انتخابات 2018 میں جمرود پولیٹکل انتظامیہ غیر جانبدار رہے گی،اے پی اے زاہدعثمان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جمرود اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ زاہد عثمان کاکاخیل کے زیر قیادت جمرود پولیٹکل انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں پولیٹکل تحصیلدار شاہ وزیر، پولیٹکل محررز اور جمرود لائن افسر سمیت خاصہ دار اور لیوی فورس کے تمام اہم اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیالیکن زیادہ زیر بحث یہ بات رہی کہ آئندہ انتخابات 2018 میںجمرود پولیٹکل انتظامیہ غیر جانبدار رہے گی اور کسی کی بھی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ قانون کے مطابق تمام امیدواروں کیساتھ تعاون کیا جائیگا اور انتخابات کے سارے عمل میںجمرود پولیٹکل انتظامیہ غیر جانبدار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی خاصہ دار یا لیوی فورس کا اہلکار کسی بھی امیدوار کے انتخابی مہم کا حصہ بنا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف بغیر کسی ہمدردی کی قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :