پی اے خیبرایجنسی کا تحصیل جمرود کا دورہ،معمولی نوعیت میں گرفتاردوملزمان رہا کردئیے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پولیٹکل ایجنٹ خیبر اسلام زیب نے تحصیل جمرودکا اچانک دورہ کیا۔ اپنے پہلے دورے کے دوران انہوں نے تمام پولیٹکل دفتروں کا ویزٹ کیا اور سٹاف سے مل کر ان سے بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران پی اے خیبر جمرود حوالات بھی گئے جہاں پر وہ قیدیوں سے ملے، جیل کی صفائی اور رہائش کے لئے موجود وسائل کا جائزہ لینے کے بعد معمولی نوعیت میں گرفتار دو مجرموں کو رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل میں موجود قومی مشران سے ملاقات کرتے ہوئے پی اے خیبر اسلام زیب نے کہا کہ عنقریب جمرود میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا اور تمام مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائینگے۔اس دوران اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکاخیل، پولیٹکل تحصیلدار شاہ وزیر اور لائن آفیسر امجد آفریدی نے پی اے خیبرکو تحصیل جمرود کی حالات اور ضروریات سے بھی آگاہ کیا۔ پی خیبر نے اے پی اے جمرود زاہد عثمان کاکاخیل کی پیروی میںجمرود پولیٹیکل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :