مساجد و مدارس دین اسلام کے بنیادی مراکز ہیں،مولاناشجاع الملک

جمعہ اپریل 23:33

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء)جے یو آئی (ف )کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے غازی کوٹ اور قدمے میں ختم القرآن کے سلسلے میں الگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مساجد و مدارس دین اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ،مسلمانوں کے اس عبادت خانوں کو ختم کرنے والے خود مٹ جائیں گے ، عالمی قوتیں مسلمانوں ،دین اسلام ،مساجد و مدارس ،قرآن ،پگڑی اور داڑھی کے خلاف جتنی بھی سازشیں اور اسے ختم کرنے کی کوشش کریں وہ اس مذموم اور ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے ،مدارس و مساجد دہشت خانے نہیں بلکہ دین اشاعت کے بنیادی مراکز ہیں ۔