چارسدہ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) چارسدہ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفرید ی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں اسلحہ درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سید افتخار شاہ کے زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی غافر اللہ خان بمع انچارج چوکی سردریاب بہرمند شاہ خان نے ناکہ بندی کومزید سخت کرکے دو ملزمان ہمایون ولد شمس الرحمن سکنہ شبقدر، خیرالدین ولد غین الدین سکنہ ٹانگ کو گرفتار کرکے گاڑی نمبری AAG-253کے خفیہ خانوں سے 20عدد پستول، ایک کلاشنکوف ، کارتوس اور میگزین برآمد کیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کئے گئے۔