ڈی آر سی چارسدہ کے وائس چیئرمین میجر نعیم کے اعزازمیں الوداعی تقریب

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈی آر سی چارسدہ کے وائس چیئرمین میجر نعیم کے اعزاز میں ڈی آر سی چارسدہ کی جانب سے ایک الوداعی پروگرام کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد عوام کو ان کے مسائل ان کے دہلیز پرحل کرنا ہے ،چارسدہ ضلع بھرکے ڈی آر سی نے تقریباًً 3ہزار کے قریب اختلافی مسائل اور مختلف کیسز کے فیصلوں کو باہمی رضہ مندی سے نمٹا کر عوام کو انصاف فراہم کر دی ہے جوکہ ڈی آر سی کا ایک بڑا کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ اس نظام کے تحت عوام کو بلا خوف و خطر و اخراجات کے ان کے دہلیز پر انصاف مہیا کی جاتی ہیں اور جرگہ سسٹم کے ذریعے ان کے کیسسز اور آپس کے اختلافات کا حل تلاش کیا جاتا ہے جوکہ ایک بہتر ین نظام کی مثال ہے۔ انہوں نے ڈی آر سی چارسدہ کے وائس چیئرمین میجر نعیم کے عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی مسائل اور ان کے اختلافات کو دور کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر دیا ہے جوکہ ڈی آر سی کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ تقریب کے آخر میں ڈی پی او چارسدہ نے ان کے بہترین خدمات پر انہیں شیلڈ پیش کیاجبکہ تقریب کے آخر میں ایک روایتی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :