Live Updates

عمران خان جس بڑی وکٹ کے گرنے کا دعوی کر رہے تھے وہ خواجہ آصف کی تھی

تحریک انصاف کے سربراہ کو 2 روز قبل ہی فیصلہ معلوم ہو گیا تھا، سوال یہ ہے انہیں پہلے سے فیصلے کا کیسے علم ہوا، چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں: رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 اپریل 2018 20:40

عمران خان جس بڑی وکٹ کے گرنے کا دعوی کر رہے تھے وہ خواجہ آصف کی تھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ عمران خان جس بڑی وکٹ کے گرنے کا دعوی کر رہے تھے وہ خواجہ آصف کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء کی جانب سے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ راںا ثناء نے بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اس فیصلے کا پہلے سے ہی علم ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کا دعویٰ ہے کہ عمران خان جس بڑی وکٹ کے گرنے کا دعوی کر رہے تھے وہ خواجہ آصف کی تھی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو 2 روز قبل ہی خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلہ کا علم ہو گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پہلے سے فیصلے کا کیسے علم ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کو سعودی عرب کا اقامہ رکھنے کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دے دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات