وفاقی حکومت کی ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد کی شرح سے لاگو ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

جمعہ 27 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد کی شرح سے لاگو ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد پر 3 فیصد کی شرح سے ویلیو ایڈیشن ٹیکس لاگو ہے۔ اس سیکٹر کو ریلیف دینے کی خاطر تجویز ہے کہ ایل این جی پر 3 فیصد کی شرح سے لاگو ویلیو ایڈیشن ٹیکس کو ختم کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے گیس فلو کے مسائل کے حل کیلئے تجویز ہے کہ ایل این جی کی امپورٹ اور آر ایل این جی کی سپلائی پر موجودہ 17 فیصد کی شرح سے عائد سیلز ٹیکس کم کرکے 12 فیصد کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :