حکومت کا مقامی طور پر لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی تیاری اور اسمبلنگ میں استعمال ہونے والے 21 اقسام کے پرزہ جات کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے مکمل استثنیٰ کا اعلان

جمعہ 27 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) حکومت نے مقامی طور پر لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی تیاری اور اسمبلنگ میں استعمال ہونے والے 21 اقسام کے پرزہ جات کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے مکمل استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت ذاتی استعمال کے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور نوٹ بکس پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہے تاہم کمپیوٹر پارٹس پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے فروغ کیلئے تجویز ہے کہ ان کی تیاری اور اسمبلنگ میںاستعمال ہونے والے 21 اقسام کے پرزہ جات کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے مکمل استثنیٰ دیا جائے۔