تجارتی خسارے کا ذخائر پر منفی اثر پڑا ،ْسب سطح پر رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے ،ْمفتاح اسماعیل

جمعہ 27 اپریل 2018 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے کا ذخائر پر منفی اثر پڑا ،ْحکومت مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ذخائر 6.3 ارب ڈالر کی حد تک گر چکے تھے۔ اکتوبر 2016 تک یہ Reserves بڑھ کر 19.4 ارب ڈالر تک آ گئے۔ تاہم تجارتی خسارے کا ذخائر پر منفی اثر پڑا۔ اس وقت SBP کے Reserves 11 ارب ڈالرکے قریب ہیں۔ حکومت Reserves کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :