Live Updates

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ناصر باغ سے مینار پاکستان تک مشعل بردار ریلی نکالی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ناصر باغ سے مینار پاکستان تک مشعل بردار ریلی، نوجوانوں کا سمندر امڈ آیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی، سنٹرل پنجاب کے صدر علی امتیاز وڑائچ، صدر لاہور سید راشد ریاض، مرکزی رہنما ملک وقار، سیکرٹری جنرل لکی خان اور تیمور گجر نے کی، ریلی کا آغاز ناصر باغ سے ہوا جبکہ مینار پاکستان پر اختتام ہوا، اس موقع پر شعیب صدیقی نے کامیاب ریلی پر یوتھ ونگ کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ شہر لاہور تحریک انصاف کا قلعہ ہے،29اپریل کو عوام کا سمندر ہو گا اور مینار پاکستان میں جگہ کم پڑ جائی گی، اسی خوف سے انتظامیہ نے اب تک اجازت نہیں دی لیکن کچھ بھی ہو جائے جلسہ مینار پاکستان پر ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ناصر باغ سے جب ریلی کا آغاز ہوا تو سنٹرل پنجاب کے صدر علی امتیاز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ میں10لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرینگے، انکا کہنا تھا کہ جلسہ اسی مقام پر ہوگا جہاں ہمارے قائد نہیں کہا، آئینی اور قانونی حق سے کوئی روک سکتا ہے روک لے۔ اس موقع پر سید راشد ریاض، ملک وقار، سیکرٹری جنرل لکی خان اور تیمور گجر نے بھی خطاب کیا جبکہ ریلی میں شریک نوجوان نے عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات