خواجہ آصف کی نااہلی حیران کن نہیں آئین اپنا راستہ خود بناتا ہے ،پی پی پی بلوچستان

پا کستان دوقومی نظریہ پر وجود میں آیا اسی نظریہ پر تا قیامت قائم ودائم رہے گا ،سحرگل خلجی پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوامی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے،حاجی موسیٰ جان

جمعہ اپریل 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پیپلزپارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوامی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے جس سے خائف ہوکر مخالفین منفی پروپیگنڈے اور قیادت کی کردار کشی پر اُتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں جس طرح پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنا کردار ادا کیا اس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کے معاملات کو احسن طریقے سے چلاسکتی ہے، سیاسی بحران کا حل بھی صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب بلوچستان میں بھی عوام پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں جس کے بعد اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دیگر جماعتوں کے لوگ بھی اب جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن میں بڑی تعداد نواجوان اور قبائلی عمائدین کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و رکن صوبائی کونسل سحرگل خان خلجی،شریف خان خلجی،نذیر احمد کاکڑ،حاجی موسیٰ جان خلجی اور دیگر نے مختلف وفود ے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان دوقومی نظریہ پر وجود میں آیا اسی نظریہ پر پاکستان تا قیامت قائم ودائم رہے گا ،ملک میں انصاف ،،تعلیم ،عدل وصحت کے بہتر نظام بناناچاہتے ہیں ،،پاکستان کی ترقی وخو شحالی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور کرتے رہینگے ،خوف خدا اور عشق رسول کے اصول پر چل کر ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کیا جاسکتا ہے ،70سال گذرنے کے باوجودووٹ دینے والوں کا اعتماد بحال نہیں کیاگیااور نہ ہی ووٹ کو عزت دی گئی ،عوامی مسائل حل نہ کرنیوالے اور غریبوں کو انصاف ،،تعلیم ،صحت سے محروم رکھنے والوں کو اپنے مفاد کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ یاد آگیا ،،ووٹ کی توقیر وتعظیم عوام کو ان کے حقوق مہیا اور بنیادی مسائل حل کرنے سے ملتی ہے ،،ووٹ کا تقدس صرف نعرں اور دعوں سے بحال نہیں ہوگا ،اسمبلیوں میں پہنچ کر ملک وقوم کی خدمت اور خلفا راشدیں کا نظام لانا چاہتے ہیں ،تنظیمی کارکنوں ،ذمہ داران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو شعور سے ہٹائیں ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے،ملک سے کرپشن کاوہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرااور کردار بے داغ ہو،آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے،،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے درد اور مسائل کو سمجھتی اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،عوام نے موقع فراہم کیا تو انشا اللہ عوامی مسائل اور ملکی ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں برئے کار لائینگے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جب آئین وقانون کی پاسداری اور فیصلے نہیں کرینگے تو عدلیہ تو فیصلہ کریگی ،،خواجہ آصف نااہلی حیران کن نہیں ،آئین اپنا راستہ خود بناتا ہے ،،پارلیمنٹ ٹھوس قانون سازی کرئے تاکہ کرپشن کا درازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے ۔