بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان

حکومت نے وفاقی بجٹ برائے مالی 2018، 19 میں عائد 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 اپریل 2018 20:53

بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018، 19 پیش کیے جانے کے بعد پاکستان میں فروخت کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2018، 19 میں عائد 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ہائبرڈ گاڑیوں پر حکومت کی جانب سے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جاتی ہے۔ تاہم اب اس ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد آٹو شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے امید ظاہر کیا ہے کہ اب ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :