اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ اپریل 20:53

اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اسامہ بن لادن کی مخبری کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کوسینٹرل جیل پشاورسے منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشکیل آفریدی کو کسی اورشہر کی جیل منتقل کیا گیا ہے۔کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام میں شکیل آفریدی 33 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 2012 میں سزا ہوئی تھی۔جبکہ امریکہ بھی متعدد بار ڈاکٹر شیکل کی حوالگی کا مطالبہ کر چکا ہے۔