نوشہرہ رسالپور کے مقام پر پانی کے بور کے لیے گہری کھودائی میں بکری کا بچہ گرگیا

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے تقریبا 30فٹ گہرے کھڈے سے بکری کے بچے کو کافی محنت اور جدوجہد کے بحفاظت نکال لیا

جمعہ اپریل 23:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) نوشہرہ رسالپور کے مقام پر پانی کے بور کے لیے گہری کھوداء میں بکری کا بچہ گرگیا, جس کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی, ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم خان نے اویس بابر ایمرجنسی آفیسر کی زیرنگرانی ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا.

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے تقریبا 30فٹ گہرے کھڈے سے بکری کے بچے کو کافی محنت اور جدوجہد کے بحفاظت نکال لیا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم خان نے صوبے بھر میں عوام کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جانوروں کو محفوظ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کے حوالے احکامات جاری کیے ہیں. انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 بین الاقوامی معیار کی خدمات بلا تدریق فراہم کرتا ہے اور اب تک مختلف آپریشنز میں جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہی.

متعلقہ عنوان :