چارسدہ ،خواجہ اصف کی نا اہلی کے باری میں عمران خان کو دو دن قبل کیسے معلوم ہوا،آفتاب احمد خان شیرپائو

پی ٹی آئی کا دوبارہ حکومت بنانے کا دعو ی ان کی خام خیالی ہے،سی پیک میں پحتونو ں کو اپنا جا ئز حق نہیں ملتا، چیئرمین قومی وطن پارٹی

جمعہ اپریل 23:46

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وزیر داخلہآفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ حواجہ اصف کے نا اہلی کے باری میں عمران خان کو دو دن قبل کیسے معلوم ہوا پی ٹی ائی کا دوبارہ حکومت بنانے کا دعو ی ان کی خام خیالی ہے سی پیک میں پحتونو ں کو اپنا جایز حق نہی ملتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عالمزیب عمرزئی کے برسی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔

اس موقع پر صوبائی چئیرمین سکندر شیرپاو، ایم پی اے ارشد عمرزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ آفتاب شیر پاو نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں پختونوں کے سروں کی سودا بازی کی اور بدترین کرپشن کی۔۔اے این پی نے پلی بارگینگ کے ذریعے نیب سے جان چھڑائی۔

(جاری ہے)

اے این پی باچاخانی نہیں ایز لوڈ چاہتی ہے ۔ اے این پی کے دور حکومت میں عوام کو نہیں صرف ٹھیکہ داروں کو ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چیف جسٹس پر انحصار کرنے لگے ۔ عمران خان نے چیف جسٹس سے خیبر پختونخوا کی تعریف کروائی مگر اچھے حکمرانی کا فیصلہ چیف جسٹس نے نہیں عوام کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے بارے میں عمران خان کو کیسے دو دن قبل معلوم ہوا کہ مسلم لیگ کی ام وکٹ گرنے والی ہے۔پی ٹی آئی کے دوبارہ حکومت بنانے کا دعوا انکی ہم خیالی ہے۔

انہوں کہ کہا کے چھوٹے صوبوں کو ریلیف نہیں مل رہی ہے ۔وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کی محرومیوں کو دور کریں۔ سی پیک میں پختونوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔اگر نواز شریف فاٹا کو کے پی میں ضم کرواتے تو آج وہ اکیلا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں وزیر اعلی نے بجٹ حوالے سے اجلاس سے بائکاٹ کیا مگر وزیر اعظم نے کہا کہ بائکاٹ کے باجود بھی بجٹ پاس کرواینگے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے اور کہا کہ 2018انتخابات میں قومی وطن پارٹی کلین سوئپ کریگی۔۔