راولپنڈی،محکمہ اوقاف کے زیرانتظام جامع مسجد کی تعمیر نو پر سابق امام مسجد اور انتظامی کمیٹی آمنے سامنے

انتظامیہ کا سابق امام کیخلا ف مری روڈپر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ اپریل 23:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ اوقاف کے زیرانتظام جامع مسجدٹاہلیاں شاہاں کمیٹی چوک کی تعمیر نومیںمسجد کے سابق امام کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے خلاف مسجدکی انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام مری روڈپرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کی قیادت یونین کونسل 42کے چیئرمین و سابق نائب تحصیل ناظم سجادخان نے کی جبکہ مظاہرے میںکونسلروںتنویرخان ،محمداکرم ،شافع افضل ،راجہ افشاں ،فرحان خان ،شبیراحمدکے علاوہ انتظامی کمیٹی کے صدرحاجی ریاض ،جنرل سیکرٹر ی دلبرحسین، خزانچی حاجی راجہ عارف،زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین نوازاللہ قریشی ،نعیم عباسی سمیت اہلیان ڈھوک الٰہی بخش اورنمازیوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی شرکا نے ہاتھوں میں مسجدکی جلدازجلد تعمیرنوکرنے اورمولوی عبدالرحمن کے قبضہ سے مسجدکوواگزارکرانے کے بارے میں مطالبات والے بینرزاورکتبے اٹھارکھے تھے مظاہر ے کے باعث مری روڈپرکافی دیرتک ٹریفک جام رہی قائدین نے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ مسجد50سال قبل اہل محلہ نے تعمیرکی جبکہ محکمہ اوقاف نے 30سال قبل اپنی تحویل میںلے لی اور محکمہ اوقاف کے ملازم حکیم عبدالرحمن امامت کروا تے رہے ہیں حکیم عبدالرحمن نے ملازمت کے دوران محکمہ اوقاف سے اپنی رہائش کیلئے 120مربع فٹ جگہ الاٹ کروالی تھی جسے وہ تجارتی مقصدکیلئے استعمال کررہے ہیں اب جبکہ مسجد بوسیدہ ہوچکی ہے اوراہل محلہ نے 1 کروڑ50لاکھ روپے کی رقم مسجدکی تعمیرنوکے لئے اکٹھی کی ہے اور مسجد کے بوسیدہ ہونے پر اسے شہیدکرکے مسجد کی تعمیرنوکرنے کاپروگرام بنایاہے توامام مسجدمذکورہ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا جوکہ خارج ہوچکاہے اسکے باوجودحکیم عبدالرحمن مختلف رکاوٹیں کھڑی کرکے مسجد کی تعمیرنہیں ہونے دے رہے اورمدرسے کی آڑمیں پوری عمارت پر قابض ہیں حالانکہ انہوں نے مدرسے کے نام پرآرڈی اے سے الگ بھی کروڑوں روپے مالیت کی جگہ بھی حاصل کررکھی ہے مسجد کی تعمیرنہ ہونے سے نمازیوںکیلئے یہ معاملہ پریشانی کاباعث بناہواہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں دلچسپی لے کراس اہم اورنازک معاملے کوحل کرائے کیونکہ اسے مذکورہ امام مسجد نے متنازعہ مسئلہ بنادیاہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام مسجد کی تعمیر نوکاکام جلدازجلدپائیہ تکمیل کوپہنچانے میں تعاون کریں تاکہ نمازی مسجدکی تعمیرکرواکرنمازیں اداکریں۔