آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کی تجویز

جمعہ اپریل 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل آئل پر فی لیٹر 30 روپے ، پٹرول پر فی لیٹر 30روپے ، پاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی پر فی میٹرک ٹن 20ہزار روپے پہ پٹرولیم لیوی کی تجویز ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بل 2018ء میں پٹرولیم لیوی آرڈیننس 25 میں ترمیم تجویزکی گئی ہے جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل آئل ( ایچ ڈی ایس او)، موٹر گیولین ، سپریئر کیروسین آئل (ایس کی او) ، لائٹ ڈیزل آئل ( ایل ڈی او)، ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ ( ایچ او بی سی) اور ای ٹین گیسولین پر فی لیٹر 30روپے پٹرولیم لیوی کی تجویز دی گئی ہے۔