ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوافرمان اللہ خان کی کھلی کچہری،عوامی شکایات سنیں

جمعہ 27 اپریل 2018 23:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوافرمان اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیوروبدعنوانی کے خلاف ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ یہ ادارہ اپنے مقاصد یعنی معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمہ سے متعلق قو م کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لایا ہے ۔وہ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب نے معاشرے سے بدعنوانی کی روک تھام اور خاتمے کے لئے عوام کی شکایات براہ راست سُنیں۔ 62 افراد نے ڈائریکٹر جنرل کے روبرو پیش ہو کر اپنی شکایتیں پیش کی۔ شکایتیں زیادہ محکمہ تعلیم، شیخ یاسین ٹاؤن، زہیب گارڈن اور دوسرے محکموںکے بار ے میں تھیں۔ اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹرجنرل فرمان اللہ خان نے کہا تمام شکایات پر کارروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی ۔نیب خیبر پختونخوا چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے ویژن اور مشن کے مطابق "احتساب سب کے لئی" کی پالیسی پر عملدرآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ عوام کی بہبود کے لئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :