ْہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مینجمنٹ گالا کا انعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 23:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مینجمنٹ گالا کا انعقاد کیا جس میں مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گالا کا مقصد مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات کو عملی زندگی میں قدم رکھنے کے بعد مختلف کاروبار ی طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ محمد وسیم نے وائس چانسلر کو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے گالا کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ سائنسز کے طلباء کو اس گالا سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کو عملی میدان میں کامیاب ہونے میں معاون ہوگا جس سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ایک روزہ مینجمنٹ گالا میں طلباء و طالبات نے مختلف سٹالز لگائے جن میں گھریلو دستکاری اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :