ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی چک بال ٹیم نے نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ اپریل 23:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی چک بال ٹیم نے نیشنل چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی چک بال ٹیم نے پانچویں نیشنل چک بال چمپئن شپ میں شاندار انداز میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر قومی چمپئن شپ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ٹیم کے اراکین اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس تھے جبکہ پرو وائس چانسلر اور ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹرسید منظور حسین شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وائس چانسلر ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی ٹیم نے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے کر یونیورسٹی کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نیشنل چمپئن کا اعزاز حاصل کیا جس کے لئے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے تمام اہلکاراور چک بال ٹیم کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :