ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی مختلف فیکلٹیز کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، تینوں فیکلٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی مختلف فیکلٹیز کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تینوں فیکلٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل فیکلٹی آف سائنسز اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے مابین منعقد ہوا جس میں فیکلٹی آف سائنسز کی ٹیم نے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کو دلچسپ مقابلہ کے بعد ہرایا۔

ڈاکٹر غنی رحمان فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور ڈاکٹر ارباب توفیق فیکلٹی آف سائنسز کی ٹیموں کی نمائندگی کر رہے تھے۔ تقسیم انعامات کے موقع پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس قسم کے مزید مقابلے منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں بہترین ماحول پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے فیکلٹی اور سٹوڈنٹ سے مخاطب ہو کرکہا کہ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم، تحقیق اور تخلیق پر یونیورسٹی اساتذہ توجہ دے کر یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور طالب علم اپنی پڑھائی کی طرف توجہ دینے سے بہترین اہداف حاصل کر کے ہر طالب علم اپنے والدین کی خوابوں کو ایک شاندار تعبیر دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی کی صلاحیتوں، تجربہ اور قابلیت کی بدولت ہزارہ یونیورسٹی کا تعلیمی و تحقیقی معیار مثالی ہے۔

متعلقہ عنوان :