حکومت نے دفاعی بجٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا تاکہ آ ئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دیا جائے،خرم دستگیر خان

ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ ڈیلیور کر دکھایا ہم نے پاکستان کو سی پیک دیا توانائی کے منصوبے دئیے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں10فیصد اضافہ کیا تاکہ آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دیا جائے، ہم نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ ڈیلیور کر دکھایا ہم نے پاکستان کو سی پیک دیا توانائی کے منصوبے دئیے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ دفاعی بجٹ بڑھانے کے حوالے سے ہم پر کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا ہم نے اپنی مرضی سے اس میں اضافہ کیا ن لیگ کو اج ایک اور اعزاز حاصل ہوا کہ اس نے چھٹا بجٹ پیش کیا یہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے محنت شاقہ سے یہ بجٹ بنایا اس بجٹ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کے لیے بڑی رقم مختص کیا ن لیگ دوبارہ اقتدار میں آ کے اپنے چھوڑے ہوئے اور جاری منصوبے مکمل کرے گی۔بشارت راجہ