اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں اختیار کیا گیا رویہ غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی تھا ،مولانا فضل الرحمان

حکومت نے متوازان بجٹ پیش کیا بات بجٹ کی نہیں رویوں کی ہے، اپوزیشن کا رویہ رونے دھونے والا تھا اللہ نے ان کے مقدر میں رونا دھونا لکھ دیا ہے یہ اسی طرح روتے رہیں گے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ اپریل 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں اختیار کیا گیا رویہ غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی تھا حکومت نے متوازان بجٹ پیش کیا بات بجٹ کی نہیں رویوں کی ہے اور اپوزیشن کا رویہ رونے دھونے والا تھا اللہ نے ان کے مقدر میں رونا دھونا لکھ دیا ہے یہ اسی طرح روتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ بنائے گی اور پی ٹی آئی والے اسی طرح روتے رہیں گے ڈی چوک ان کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے وہ ایک بار پھر یہاں احتجاج کریں گے اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت ہے اگر اسی قبیل کے لوگ دوبارہ منتخب ہو کے پارلیمنٹ میں آہیں گے تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

بشارت راجہ