پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سلیم مانڈوی والا

پیپلز پارٹی نہ کبھی ختم ہوئی اور نہ ہوگی آ ئندہ انتخابات میں ملک بھر سے پارٹی کے جیالوں کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں پہنچے گی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نہ کبھی ختم ہوئی اور نہ ہوگی آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے پارٹی کے جیالوں کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں پہنچے گی سینٹ انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے ہوئے کیونکہ انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیوں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پی ٹی آئی ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی نے بائیکاٹ نہیں کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ انتخابات آزادانہ طور پر صاف اور شفاف طریقے سے ہوئے اور نہ ہی ان میں کسی قسم کا دبائو تھا شکست کھانے والے سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ، ریٹائرڈ سینیٹر روزی خان کاکڑ ، لالا یوسف خان خلجی ، میر محمد اکرم سنجرانی ، ارباب اسد علی کاسی ، ملک ابرار احمد خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ اشفاق گولہ ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری ، سکینہ عبداللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت پارٹی ورکروں کی دعائوں اور محنت کا نتیجہ ہے حکومت اور دیگر سیاسی قوتیں اس بات کا اظہار کررہی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ختم ہوچکی ہے لیکن پیپلز پارٹی نے سینٹ انتخابات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ اپوزیشن لیڈر سمیت منتخب کراکر پارٹی کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جب تک پیپلز پارٹی کا ایک بھی جیالا ورکر زندہ ہیں پارٹی کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی کیونکہ پارٹی کا اصل سرمایہ پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں ہماری کوشش ہے کہ پارٹی ورکروں کو ان کے حقوق دیں آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی جیالے ورکروں اور عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوکر اقتدار میں آئیگی اور عوام کے حقوق انہیں دیگی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 مئی کو کوئٹہ آرہے ہیں اور وہ پارٹی ورکروں سے خطاب کرینگے پارٹی نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے جو منصوبے بنائے ہیں ان کا اعلان پارٹی کے چیئرمین کرینگے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن پر چلتے ہوئے ہم عوام کے مسائل حل کرینگے وہ مسائل وفاقی حکومت یا بلدیاتی اداروں کے ہوں انہیں ہر صورت حل کرینگے آپ اپنے مسائل کے حل کیلئے صوبائی صدر کے ساتھ ملکر مجھ تک پہنچائیں میں ان مسائل کو سینٹ کے پلیٹ فارم سے بھر پور انداز میں حل کرونگاکیونکہ پارٹی کے جیالے اپنے کام کیلئے میرے پاس اسلام آباد آئیں میرے دروازے ان کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے ہوئے ہیں جس میں تمام بڑی پارٹیوںمسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پی ٹی آئی ، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی نے بائیکاٹ نہیں کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ انتخابات آزادانہ طور پر صاف اور شفاف طریقے سے ہوئے اور نہ ہی ان میں کسی قسم کا دبائو تھا شکست کھانے والے سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے کیونکہ شکست خوردہ عناصر ہی دوسروں کی کامیابی پر شور مچاتے ہیں حالانکہ انتخابات براہ راست صاف اور شفاف طریقے سے مکمل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی جماعت نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی مدد جتک نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور پارٹی کے مرکزی رہنماء سلیم مانڈوی والا کو کوئٹہ آنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کے جیالے ورکروں کی بدولت وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی حکومت بنائیگی تاکہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکیں ہم قبائلی و سیاسی لوگ ہیں دوسروں کو عزت کرنا اور ان کا احترام کرنا جانتے ہیں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی کوئٹہ آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا اور کوئٹہ پریس کلب جلوس کی شکل میں لائے۔