کوئٹہ،پاکستان کسٹمز کی مستونگ کے عملے کی بڑی کارروائی

2 کروڑ روپے مالیت کا سلفیونک ایسڈ اور پیٹرولیم جیلی برآمد کر کے 2 ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا

جمعہ اپریل 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کسٹمز کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر‘ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے دیگر عملے کے ہمراہ مستونگ کے عملے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے مالیت کا سلفیونک ایسڈ اور پیٹرولیم جیلی برآمد کر کے 2 ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق ماڈل کلٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹراشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر غیر ملکی سامان سمگلر کرنا چاہتے ہیں جس پر ایڈیشنل کلکٹر سمیع الحق ، زبیر شاہ ، ڈپٹی کلکٹر مقبول بلوچ ، سپریٹنڈنٹ مقصود درانی ، انسپکٹرز شہزاد اختر ، نصراللہ خٹک ، غلام حسین کھوسو، محمد شیر خان ، اصغر کاکڑ پر مشتمل ٹیم نے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالجبار بلوچ، اور اسسٹنٹ کمشنر بلوچ جمعہ داد مندوخیل کے ساتھ مل کر مستونگ کے علاقے میں پنجگور سے آنے والے 2 ٹرکوں کو روکا جو اندرون ملک جارہے تھے دونوں ٹرکوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں لوڈ سلفیونک ایسڈ 22 ہزار گرام اور لیسٹرو کیمیکلز میں پیٹرولیم جیلی 21 ہزار گرام برآمد کر کے دونوں ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا کلکٹر کسٹم کا کہنا ہے کہ ٹرکوں سمیت تحویل میں لئے جانے والے کیمیکل کی مالیت تقریباً 2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے ایف بی آر سے ملنے والے اپنے سالانہ ہدف سے 2 ماہ قبل اپنا ہدف پورا کرلیا ہے کیونکہ اس میں محکمے کے آفیسران اور دیگر اسٹاف سمیت دیگر کاروباری حضرات کی کاوشیں بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کسٹم کی یہ کارروائیاں بلا تعطل آئندہ بھی جاری رہے گی۔