کوئٹہ،پشین لیویز کے عملے نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن موبائل فون برآمد ، 5 ملزمان گرفتار

جمعہ اپریل 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پشین لیویز کے عملے نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن موبائل فون برآمد کر کے قبضے میں لے کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پشین کی خصوصی ہدایت پر پشین لیویز کے عملے نے یارو کے علاقے میں 5 مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 3 چلو چرس 30 گرام کوکین 2 میگزین ، کلاشنکوف اور 39 رائونڈ اور ایک پسٹل برآمد کر کے قبضے میں لے لیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :