کوئٹہ،کوہلو میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2018ء) کوہلو کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے بغائو میں شادی کی تقریب میں ایک شخص منظور احمد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 2 افراد یونس اور رفیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ زبیر شدید زخمی ہوگیا زخمی کو طبی امداد کے بعد مزید علاج و معالجے کیلئے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا تحصیلدار بارکھان واقعے کی تحقیقات کررہا ہے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔