ْوفاقی بجٹ برائے 2018-19ء غریبوں اور مسکینوں کی فلاح و بہبود کا بجٹ ہے، ترجمان سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:49

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ترجمان نے وفاقی بجٹ برائے 2018-19ء کو غریبوں اور مسکینوں کی فلاح و بہبود کا بجٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیموں کو انکم ٹیکس کی مد میں رعایت دینے سے فلاحی کاموں کو تقویت حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2018-19ء میں قرآن پاک کی طباعت میں استعمال ہونے والے کاغذ پر بھی سیلز اور کسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ فلاحی ادارے بشمول سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ، ایس آئی یو ٹی، عزیز طباء فائونڈیشن اور الشفا آئی اسپتال کو انکم ٹیکس سے استثنا قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :