حکومت کی اعلان کردہ ترغیبات سے ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹیکس ایکسپرٹ ذیشان مرچنٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ٹیکس ایکسپرٹ ذیشان مرچنٹ نے وفاقی بجٹ 2018-19ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اعلان کردہ ترغیبات سے ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکس میں کمی کے اقدام سے کام کرنے والے مڈل کلاس طبقے کو بھی ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان پر کسی اضافی ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنا حکومت کا ایک مثبت اور مثالی قدم ہے۔ ذیشان مرچنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اعلان کردہ یہ مثبت اقدامات زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ہیں جو قومی معیشت کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :